وفاقی وزیرسید نوید قمر نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قواعد وضوابط کے مطابق اپنے پاس پٹرولیم مصنوعات کے بیس روز کے کوٹے کویقینی بنائیں۔

Sep 28, 2010 | 12:39

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی ذرائع سید نوید قمر کی سربراہی میں اسلام آباد میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کے بعض حصوں میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیڑول کی عارضی قلت پرحکومت کوتشویش ہے۔ اس کے باعث عام آدمی کوملک کے بعض علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نےآئل کمپنیوں کوہدایت کی کہ وہ سردی کے موسم میں خصوصی طورپر پٹرول کی قلت پرقابوپانے کیلئے مربوط اقدامات کریں۔
مزیدخبریں