شاہ محمود قریشی کا کشمیرکےمتعلق بیان ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا، بھارت پاکستان کے اندرونی حالات کی فکرنہ کرے پاکستانی وزیرخارجہ

Sep 28, 2010 | 23:39

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیر سے متعلق پاکستانی وزیر خارجہ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کشمیر سےمتعلق بیان دیا گیا۔پاکستان کو اپنے عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ایس ایم کرشنا نے ایک سوال پرکہا کہ جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہی عوام کا حق خود ارادیت ہیں۔کشمیر میں انتخابات کو کبھی کسی نے جعلی نہیں کہا۔بعد میں پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے اندرونی حالات کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جب چاہیں ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔تاہم یہ ملاقات محض فوٹو سیشن نہیں ہونی چاہیئے۔ملاقات میں سیاچن اورکشمیرسمیت تمام معاملات پربات ہوگی۔
مزیدخبریں