یہ قرارداد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں اتحادی افواج کی جانب سے ڈرون حملوں اور نیٹو افواج کی حالیہ کارروائیوں کو ملکی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا گیا۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے معاملہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کیساتھ اٹھایا جائے۔ اور اس کے باوجود نیٹو کی کارروائیاں جاری رہیں تو پاکستان کو اس کا موثر جواب دینا چاہئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبائی محتسب بل دوہزاردس کی بھی منظوری دیدی جس کے تحت محتسب کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔