قوم بیرونی حملے کامقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ،کل آل پارٹیزکانفرنس میں کھل کرباتیں ہوں گی.. نواز شریف

Sep 28, 2011 | 11:57

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اس بات کاجائزہ لیناہوگا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نوبت یہاں تک کیوں آئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل آل پارٹیزکانفرنس میں اپنے تحفظات کااظہارکریں گے،انہوں نے کہاکہ حقائق بتائےجاتےاورپارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں پرعمل درآمد کیاجاتاتویہ صورتحال پیدانہ ہوتی،نواز شریف نے کہا کہ ملکی صورتحال پرمشترکہ لائحہ عمل پہلے بھی آتارہالیکن اس پرعمل نہیں کیا گیا نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لیے تیارہے
مزیدخبریں