باجوڑ ایجنسی / شب قدر (نامہ نگار / ریڈیو نیوز) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی مےں شدت پسندوں نے امن کمیٹی کی چیک پوسٹ پر دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ مےں کمیٹی کے 2رضاکار نور اعظم اور نثار خان موقع پر جاںبحق اور دیگر 6شدید زخمی ہوگئے جبکہ امن کمیٹی کے رضا کاروں کی جوابی کارروائی مےں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ سلارزئی کے علاقہ ماموندل مےں امن کمیٹی کے رضا کار چیک پوسٹ پر معمول کے مطابق پہرہ دے رہے تھے کہ اچانک نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر شب قدر کے علاقہ نصرت زئی مےں پک اپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے مےں کمسن بچی سمیت 5افراد جاںبحق اور 2زخمی ہوگئے۔ حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
باجوڑ / حملہ
باجوڑ / حملہ