مکرمی! اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔وفاقی حکومت نے پٹرول کی بڑھتی قیمت کو دیکھتے ہوئے 03.07.2012 کو وفاقی ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں اضافہ کیا جس کے مطابق گریڈ ایک سے دس کا کنوینس الاو¿نس 1150سے 1500‘گریڈ گیارہ سے پندرہ کا 1700سے 2000اور گریڈ سولہ سے انیس کا 2480سے 5000کر دیاگیا۔ اس کے بعد وفاقی حکومت نے 05.09.2012کووفاقی ملازمین نے کنوینس الاو¿نس میں مزید اضافہ کردیا جس کے مطابق گریڈ ایک سے چا رکا کنوینس الاو¿نس 1700‘پانچ سے دس کا 1840‘گریڈ گیارہ سے پندرہ کا 2720اور گریڈ سولہ سے انیس کا 5000کر دیا گیا۔تقریباً دو ہفتے پہلے اس حوالے سے یہ خبر موصول ہوئی کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں اضافہ کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میا ںمحمد شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے لیکن اتنے دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔میری تمام پنجاب ملازمین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ پنجاب ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں اضافے کی منظوری دیں تا کہ اس ہوشربا مہنگائی میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کو کچھ سہولت تو میسر آئے۔اس حوالے سے دوسری توجہ طلب بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ سولہ سے انیس تک کے ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا‘جبکہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں اضافہ پچاس فیصد سے بھی کم ہے۔ گزارش ہے کہ پنجاب کے ملازمین کے کنوینس الاو¿نس میں اضافہ کرتے ہوئے اس تفریق کو ختم کیاجائے اور سولہ گریڈ سے کم کا کنوینس الاو¿نس بھی سو فیصد بڑھایا جائے۔ (حافظ محمد زاہد‘آفس الیکٹرک انسپکٹر ‘لاہور03214291904)