مکرمی ! چک 45 موڑ تا سرگودہا فیصل آباد روڈ کی سڑک تعمیر کئے ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس سڑک پر ایک پُل تعمیر نہ کیا گیا جس کی وجہ سے یہ سڑک ناقابل استعمال ہے اور ایک سال سے پُل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ بھاگٹانوالہ روڈ لاہور روڈ پر آنے جانے کے لئے گاڑیوں کو 46 اڈہ سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے 46 پر ٹریفک کا دبا¶ بڑھ جاتا ہے ٹریفک کا دبا¶ رک جانے کی وجہ سے عوام بالخصوص مریضوں کو 46 اڈہ ہسپتال میں آمد و رفت میں بہت مشکل پیش آتی ہے اور گاڑیوں کے ہارنوں کا شور مریضوں کی تکلیف میں مزید اضافہ کر دیتا ہے اور ہسپتال کے عملہ کے لئے یکسوئی سے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ سڑک صرف ایک پُل نہ ہونے کی وجہ سے بیکار ہے۔ مہربانی کر کے اس پر پُل کو ترجیحی بنیاد پر تعمیر کرنے کا حکم صادر فرما کر عوام کی مشکلات دور کی جائیں۔ (رانا محمود احمد ۔ چک نمبر 58 جنوبی سرگودہا)