نیویارک (اے پی پی) اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے وزراءخارجہ کی سطح کا اجلاس آج جمعہ کو ہوگا۔ اجلاس میں مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف توہین آمیز رویوں کے سدباب کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایکشن پلان پر بھی بحث کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی وزراءخارجہ سطح کا اجلاس نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو اجلاس سے اپنے خطاب میں اسلام مخالف ریمارکس اور منفی رویوں پر قابو پانے کے لئے منصوبوں پر زور دیں گے۔ قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ اسلامی ملکوں کی تنظیم نے اس گھناﺅنے فعل کے خاتمے کے لئے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کردی ہیں۔