پاکستان میں کئی ادارے اور افراد ایمنٹسی انٹرنیشنل کا نام غلط استعمال کر رہے ہیں: ترجمان

Sep 28, 2012

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نام کا پاکستان میں غلط استعمال کا علم ہے پاکستان میں کئی ادارے اور افراد ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نام اور لوگو استعمال کر رہے ہیں۔ ایمنسٹی پاکستان اور آل پاکستان نامی تنظیمیں خود کوایمنسٹی انٹرنیشنل سے منسلک ادارے کے طور پر متعارف کرواتی ہیں۔

مزیدخبریں