پالے کیلی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے پاس ہے، انہوں نے 67 چھکے لگا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن 53 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔