پالے کیلی (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے پاس ہے۔ انہوں نے 1623 رنز بنا رکھے ہیں۔ کیون پیٹرسن دوسرے، مہیلا جے وردھنے تیسرے اور ڈیوڈ وارنر چوتھے نمبر پر ہیں۔ تلکارتنے دلشان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔