پاکستان ہاکی فیڈریشن کا حکومت سے گرانٹ مانگنے کا فیصلہ

Sep 28, 2012

فیڈریشن صدر قاسم ضیاءاسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے جلد ملاقات کریں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال تین انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان سے مالی سپورٹ حاصل کرنے کے لئے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءجلد اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں پاکستان ہاکی ٹیم کی گذشتہ چند سالوں میں کارکردی میں نمایاں ترقی کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ہاکی ٹیم کے رواں سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کے حوالے سے بتایا جائے گا اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ ان تین ٹورنامنٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی ترقی کا سلسلہ برقرار رکھنے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے فیڈریشن کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کو تین ٹورنامنٹس کی تیاری اور شرکت کے لئے ایک بجٹ پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں