لاس اینجلس (آن لائن)امریکی اداکار سنڈی لی گارشیا نے گستاخانہ فلم یوٹیوب پر روکنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے لاس اینجلس عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس عدالت میں دائر کئے گئے مقدمہ میں گارشیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم میکر نے ان کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ کرتے ہوئے بزنس اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ یوٹیوب پر اس فلم کی ویڈیو رکوانا چاہتی ہیں۔
سنڈی لی گارشیا