گستاخانہ فلم، مصنف، ڈائریکٹر اداکاروں، پی ٹی اے، پیمرا چیئرمینوں کے خلاف کارروائی کا حکم

Sep 28, 2012

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار لنگاہ نے گستاخانہ فلم کے مصنف وڈائریکٹر اور اداکاروں کے علاوہ چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا و دیگر کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کر دیا۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات ختم نبوت لائرزفورم کے صدر چودھری غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر اندارج مقدمہ کی درخواست پرجاری کئے۔ درخواست گزارنے فلم کے پرڈیوسر، ڈائریکٹر، اداکار کے علاوہ پاکستان میں چیرمین پیمرا، چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری انفارمیشن اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ امریکہ میں توہین رسالت پر مبنی فلم تیارکی گئی ہے جب کہ یہ فلم پاکستان میں بھی نشرہوئی جس سے پی ٹی اے، پیمرا اور دیگر سرکاری اداروں نے اس کی تشہیرکروا کر ایسا گھناو¿نا جرم کرنے والوں کی معاونت کی ہے لہذا عدالت ان تمام فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
کارروائی/حکم

مزیدخبریں