بلور کی سوچ سے اختلاف نہیں ‘گستاخانہ فلم بنانیوالا واجب القتل ہے: فردوس عاشق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+اے این این ) پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف غلام احمد بلور کی سوچ سے اختلاف نہیں اے این این کے مطابق فردوس عاشق نے کہا گستاخانہ فلم بنانے والا واجب القتل ہے تاہم طالبان کی مدد سے فلم بنانے والے کو قتل کرنا درست نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلام احمد بلور کے انداز بیان سے اختلاف ہے، غلام احمد بلور کے بیان پر حکومتی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا، اقوام متحدہ میں صدر زرداری کی تقریر ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے۔ یو ٹیوب پر گستاخانہ فلم سب سے پہلے پاکستان نے بلاک کی القاعدہ کو ملعون ٹیری جونز کے قتل کا کہنا بھی دہشت گردی ہے۔ یورپین کمشن فلسطین اور کشمیر نہیں جاتا پاکستان آ جاتا ہے۔
فردوس عاشق

ای پیپر دی نیشن