کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + اے پی پی) کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی پر کے ایس ای 100 انڈیکس 41.83 پوائنٹس کمی پر 15357.59 پر پہنچ گیا، سرمایہ کاری مالیت میں 8 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار میں مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری حجم میں 8.66 کروڑ حصص کے سودوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں نئی سرمایہ کاری سے محتاط ہو کر بیشتر حصص کم داموں فروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کو نکالنے میں سرگرداں رہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 41.83 پوائنٹس کمی پر 15357.59 پر آگیا۔ 8 ارب 65 کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 152 روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت گر کر 38 کھرب 77 ارب 89 کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار 781 روپے رہ گئی۔ مجموعی سودوں میں 8 کروڑ 66 لاکھ 28 ہزار 770 حصص کے سودوں میں قدرے زائد کاروبار رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 330 کمپنیوں تک رہا، اس میں 139 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 170 میں کمی اور 21 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںمندی کا ر جحان رہا -جمعرات کے روزمجموعی طور پر101کمپنیوں کا کاروبار ہوا،26 کمپنیوں کے َحصص میں اضافہ،21میں کمی جبکہ54کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 18.72پوائنٹس کمی کےساتھ4005.23پربندہوا۔مارکیٹ میںکل22لاکھ81ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا۔ گزشتہ روز31لاکھ8ہزارحصص کا لین دین ہوا تھا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے، ا ن میں سلک بنک لمیٹڈکے3 لاکھ19 ہزار500 حصص،لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے2لاکھ92 ہزارحصص جبکہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے2لاکھ58ہزار حِصص فروخت ہوئے ۔ سب سے زیاد ہ اضا فہ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میںہوا ، جس کی قیمت3.69روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی پاکستان آئل فیلڈزلمیٹڈ کے حصص میں ہوئی، جس کی قیمت 12.00روپے کم ہو گئی ۔