لاہور(خصوصی نامہ نگار)ریلوے کو ایک مرتبہ پھر ڈیزل کی کمی کا سامنا ہے جبکہ محکمہ ریلوے کے پاس صرف 2 روز کا ڈیزل رہ گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کا کوئی بحران نہیں ہے، مزید ڈیزل کی سپلائی تمام ڈویژنوں کوجلد ہی مل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے ملک بھر میںچلنے والی ٹرینوں کی تاخیر کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا،لاہور اورکراچی سیکشن پرچلنے والی ریل گاڑیاں 7گھنٹوں کی تاخیرکا شکاررہیں ،بعض سیکشنوں میں 2، 2 ٹرینوں کو ایک ٹرین بنا کر چلایاجارہا ہے۔