لیڈرہوں نہ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا،والد نےثابت کیا کہ پارٹی ڈسپلن سےکوئی بالا ترنہیں۔ مریم نواز

روزنامہ نوائے وقت سےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کےسربراہ میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ وہ سیاست میں پارٹی جانشین کےطورپرنہیں آئیں، ان کے مستقبل کا فیصلہ صلاحیتوں اوران کی محنت پرمنحصرہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن لڑنےکافیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے پارٹی کےفیصلےکی پابند ہیں۔ مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نے پانچ سال تک جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونےدیا،انتخابات وقت پرہوں گےحکومت انہیں مؤخرنہیں کرسکتی۔ نوازشریف کے ایٹمی دھماکےنہ کرنےکےڈاکٹرقدیرکےبیان پرمریم نوازکا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ نوازشریف نےپاکستان کوایٹمی قوت بنایا اورانہوں نے یہ ثابت کردیا کہ بیٹی ہویاداماد کوئی پارٹی ڈسپلن سے بالاترنہیں۔

ای پیپر دی نیشن