نیپال میں چھوٹا مسافرطیارہ تباہ ہونے سے سات برطانوی اورپانچ چینی شہریوں سمیت انیس افراد ہلاک ہوگئے.

Sep 28, 2012 | 11:06

نیپالی پولیس کے ترجمان بینود سنگھ نےغیرملکی خبررساں ایجسنی کوبتایا کہ کھٹمنڈو ائیرپورٹ سے پرواز کرنے والاچھوٹا مسافر طیارہ ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوارتمام انیس افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں سات برطانوی اورپانچ چینی شہری بھی شامل ہیں،حکام کے مطابق جہاز ہوائی اڈے سے نصف میل دور گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے کریش لینڈنگ کی کوشش کی تاہم جہاز کو آگ لگ گئی۔پولیس اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ حادثے کی تحقیق بھی شروع کردی گئ ہے،

مزیدخبریں