گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر میں جاری مظاہروں میں آنے والی شدت کے بعد آج کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جس میں امریکن قونصلیٹ سمیت حساس عمارات کے باہر پولیس کے تین ہزار اہلکار تعینات ہوں گے،امریکن قونصلیٹ کی طرف جانےوالے تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
لاہورمیں گستاخانہ فلم کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے لئے پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دےکرامریکن قونصلیٹ کو جانے والے راست بند کردیئے.
Sep 28, 2012 | 12:16