نیویارک میں صدر آصف زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی کےدرمیان ہونیوالی ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مسائل مشترکہ ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ دونوں ممالک کوررپیش مسائل کے حل کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔پاکستانی وفد نے افغان حکام سے سرحد پار شدت پسندوں کے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان اور مشیر پٹرولیم بھی شریک تھے۔
نیویارک میں صدر آصف زرداری اورافغان صدرحامد کرزئی کےدرمیان ملاقات میں تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
Sep 28, 2012 | 12:38