اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو چھ سو گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کردیے۔ تاریخ میں پہلی بار بینکوں کو رقم کی کمی دور کرنے کے لیے چھ سو ارب روپے سے زائد رقم فراہم کی ہے۔

 کمرشل بینکوں کی جانب سے رقم کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک نے آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اوپن مارکیٹ آپریشن کیا اور بینکوں کو رقم کی کمی دور کرنے کے لیے سات روز کے لیے چھ سو گیارہ ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کردیے۔ کمرشل بینکوں نے چھ سو اکیس ارب روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے جن میں سے اسٹیٹ بینک نے چھ سوگیارہ ارب روپے کے ٹی بلزخرید کربینکوں میں رقم کی کمی دورکی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کویہ رقم نواعشاریہ چھ چھ فیصد شرح سود پرفراہم کی۔ واضع رہے کہ اسٹیٹ بینک نے چارروزقبل چوبیس ستمبر کو بھی بینکوں اورمالیاتی اداروں کو پانچ سو اکسٹھ ارب روپے فراہم کیے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے بعد سے نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی طلب میں اضافے اور حکومت کے بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے کمرشل بینکس رقم کی کمی کا شکارہیں۔

ای پیپر دی نیشن