لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر نئے حج ٹورآپریٹرز کو کوٹہ الاٹ نہ کرنے پروفاقی وزیرمذہبی امورخورشید شاہ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دواکتوبرکوطلب کرلیا۔

Sep 28, 2012 | 14:05

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطاء بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو حج ٹورآپریٹرزکے وکیل نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امورکی جانب سے یقین دہانی کے باوجود نئی حج ٹورآپریٹرزکی کمپنیزکوکوٹہ آلاٹ نہیں کیا جارہا حالانکہ تمام نئے حج ٹورآپریٹرزمیرٹ پرپورا اترتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نادہندہ بھی نہیں لیکن وزارت مذہبی امورمسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ عدالت کے روبرو وفاقی حکومت کے وکیل ان تمام دلائل کا موثرجواب نہیں دے سکے جس پرعدالت وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دواکتوبرکو طلب کرلیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بظاہر لگتا ہے کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

مزیدخبریں