عراق کے شہرتکریت میں واقع جیل سے شدت پسندوں کا قبضہ چھڑوالیاگیا،حملے میں بارہ پولیس اہلکارہلاک جبکہ دوسو کےقریب قیدی فرارہوگئے

Sep 28, 2012 | 18:40

خصوصی رپورٹر

عراق کے دارالحکومت بغدادکے شمال میں ایک سوساٹھ کلومیٹردورواقع جیل پرنصف شب شدت پسندوں نے حملہ کیا، صوبائی نائب گورنرعبدالاجبارکے مطابق حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو جیل کے دروازے سے ٹکرایا،اورجیل میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک اوردو سوسے زائد قیدی فرارہوگئے،سیکورٹی اہلکاروں نے دعوی کیا ہے کہ جیل کو شدت پسندوں سے خالی کروالیا گیا ہے۔

مزیدخبریں