کولمبو میں میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات کے دوران بات کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف تو کی ہی، لیکن عمراکمل اورعمرگل کی بلےبازی کو خاص طور پرسراہا۔ اےبی ڈی ویلئرز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سو فیصد کارکردگی نہیں دکھا سکی، آخری پانچ اوورز میں میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔
محمد حفیظ نے آسان ہدف کے مشکل ہو جانے کی وجہ خراب بیٹنگ کوقراردیا، انہوں نے کہا کہ عمراکمل اورعمرگل کی شانداربیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ ڈیا اورپاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
پاکستان کی جیت کے مرکزی کردار اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے عمرگل نے اپنی شاندار کارکردگی کا سہرا کوچ ڈیوڈ واٹمور کے سر باندھا۔ انہوں نے ساتھی بلے بازعمراکمل کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے انہیں کھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ بڑے بڑے چھکوں کے حوالے سے
عمرگل کا کہنا تھا کہ یہ انکی فیورٹ شاٹس تھیں۔
آسان ہدف بیٹسمینوں کے غلط شاٹس کےباعث مشکل ہوگیا تھا،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ ۔
Sep 28, 2012 | 19:24