فلم میں گستاخی آزادی ہے تو ان کا بیان بھی آزادی اظہاررائے ہے۔ وفاقی وزیرریلوےحاجی غلام احمد بلور

Sep 28, 2012 | 21:11

سٹی رپورٹر


پشاورکی تاریخی مسجد مہابت خان میں نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حاجی غلام احمد بلورکا کہنا تھا کہ طالبان انہیں نہیں ماریں گے تو کیا موت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کو آزادی کہا جاتاہے تو ان کا فلم سازکوقتل کرنے کا بیان بھی آزادی اظہاررائے ہے۔ غلام احمد بلورنے کہا کہ امریکہ اورمغربی ممالک ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے قانون سازی کریں تاکہ پھر کبھی کسی کو کسی پیغمبرکی شان میں گستاخی کی جرآت نہ ہو۔ حاجی غلام احمد بلورکا کہنا تھا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ان کے منہ سے اتنی بڑی بات کا نکلنا اللہ کی مہربانی ہے۔

مزیدخبریں