روشن خیال نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین بالخصوص طلبہ کو فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ الطاف حسین


الطاف حسین نےلاہورکےپارٹی عہدیداروں سےبذریعہ
ٹیلیفون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں، خواتین اور طلبہ کو فرقہ واریت کے خلاف متحدہ ہونا ہوگا۔ پنجاب زون کے ذمہ داروں
کوماضی کی طرح بلند حوصلےوہمت کے ساتھ فرقہ
واریت اوردہشت گردی کے خلاف موئثرکردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنےکہاکہ ایک دوسرےکےمسلک کا احترام
کیا جائے، ملک اسوقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے۔ ملک کودرپیش چیلنجزسےنمٹنے کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت فکر دی، لیکن کسی نے دھیان نہیں دیا۔ عوام میں شعور کی بیداری کی جدوجہد جائے رکھی جائے گی۔ الطاف حسین نےکہا کہ پنجاب سمیت دیگرصوبوں کےمتوسط
اورغریب گھرانوں کے روشن خیال لوگ تیزی سے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن