اہلسنت والجماعت کراچی نے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گستاخانہ فلم اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تیس ستمبر کو لسبیلہ چوک سے امریکی قونصل خانے تک ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Sep 28, 2012 | 23:17

سٹی رپورٹر

اہلسنت والجماعت کراچی نے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ اہلسنت کے کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے لیکن حکومت سندھ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے اہلسنت کے خلاف ہی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے گستاخانہ فلم اور کارکنان کے قتل کے خلاف تیس ستمبر کو لسبیلہ چوک سے امریکن قونصل خانے تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔ ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی کے خطاب کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزیدخبریں