پشاورکے گورنر ہاؤس میں فاٹا سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹرمسعود کوثرنے کہا کہ دو سال سے پوچھا جا رہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوگا کہ نہیں لیکن ہم یہی کہتے رہے کہ جب آپریشن کرنا ہوگا کرلیں گے کسی کو فکرکی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پالیسی پر صرف احتجاج ہی کرسکتے ہیں ہماری عسکری قوت اتنی نہیں کہ مقابلہ کرسکیں۔ بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کا دن سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوا جس میں پُرتشدد مظاہرے کرائے گئے۔ گورنر نے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں اور ایف آر کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم بھی کیے۔