پاکستان ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

Sep 28, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایما پر بننے والی باسکٹ بال کی متوازی تنظیم کے عہدیداران کی غلط بیانی پر پاکستان والی بال ٹیم ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے۔ پاکستان والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے غیرقانونی تنظیم کی حرکت پر سخت غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھیل سے دشمنی قرار دیا ہے۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر چودھری یعقوب سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم کو 19 ستمبر کو ویزے مل چکے تھے جبکہ ٹیم نے 26 ستمبر کو روانہ ہونا تھا تاہم ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان ٹیم کی عدم شرکت کے بعد شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں