اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت پانی و بجلی نے 50 فیصد یا اس سے زیادہ نقصان دینے والے فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ایسے فیڈرز کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی گئی ہیں۔ فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ وزیر مملکت عابد شیر علی کی ہدایت پر کیا گیا جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی کے مطابق اطلاق کے ای ایس سی کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیز پر ہو گا۔ کے ای ایس سی کے سوا ملک میں کل فیڈرز کی تعداد 7 ہزار ہے۔