کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر + سٹی رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹوں میں مندا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای 100 انڈیکس 22700، 22600، 22500 اور 22400 کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گر گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 62 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 15.70 فیصد کم جبکہ 60.94 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایے کے انخلاءکے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 22317 پوائنٹ کی نچلی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 62 ارب 57 کروڑ 91 لاکھ 71 ہزار 595 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 52 کھرب 94 ارب 69 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 984 روپے ہوگئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزمندے کا رجحان رہا - مجموعی طور پر87کمپنیوں کا کاروبارہوا۔15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔26 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 46.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4493.15پربندہوا ۔ مارکیٹ میں 16 لاکھ 10 ہزار حصص کا کاروبار ہو ا۔