”حکومت کو 100 دن گزر گئے، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہورہی“

”حکومت کو 100 دن گزر گئے، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہورہی“

Sep 28, 2013

لاہور(سٹی رپورٹر) ´ سستی بجلی میں خود کفالت حاصل کرنے کا واحد ذریعہ کالا باغ ڈیم ہے جو کم مدت میں مکمل ہو سکتا ہے، مزید سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت عوام کو سبز باغ دکھاتی رہی لیکن لوڈ شیڈنگ سے نجات کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی اور نہ ہی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کوئی پیش رفت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن میں میاں محمد نواز شریف نے بجلی کی فراہمی کو اپنے منشور اورتقاریر کا موضوع بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ اب بھی موجودہ حکومت کو اپنی امیدوں کا مرکز قرار دیتا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ 100 دن سے زیادہ وقت گزر گیا لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو رہی۔ بجلی کے نرخوں میں بڑا اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ اکتوبر میں گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں متوقع اضافہ کے بعد عام آدمی کے لیے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں