جڑی بوٹیوں اور پھلوں سے تیل نکالنے کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

جڑی بوٹیوں اور پھلوں سے تیل نکالنے کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل آبادنے جڑی بوٹیوں ، پھولوں ، پھلوں کے چھلکے سے تیل نکالنے کیلئے خصوصی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جامعہ زرعیہ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بعض دیگر ادروں کے اشتراک سے صنعتی شعبے کے ساتھ مل کر زرعی شعبے میں ادویاتی جڑی بوٹیوں ، پھولوں اور پھلوں کے چھلکے سے تیل نکالنے اور اسے تجارتی سطح پر مقامی مارکیٹ کے علاوہ بین الاقوامی منڈیوں تک بھجوانے کےلئے نظام قائم کرے گی تاکہ سرمایہ کاروں کو زرعی شعبے میں بین الاقوامی سطح پر دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے قابل عمل پیکیج پیش کئے جا سکیں ۔جامعہ زرعیہ کے ذرائع نے بتایاکہ صرف چین جڑی بوٹیوں کی صنعت کو فروغ دے کر 49 ارب ڈالر سالانہ حاصل کر رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...