سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ

Sep 28, 2013

کراچی (آئی اےن پی) عالمی منڈی کے بعد مقامی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی آگئی، دس گرام سونا تین سو روپے اور تولہ ساڑے تین سو روپے مزید مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری کے باعث فی اونس قیمت چودہ ڈالر اضافے سے تیرہ سو چھتیس ڈالر پر پہنچ گئی۔ جس کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا، جہاں سونے کی دس گرام قیمت تین سو روپے اضافے سے چھالیس ہزار چار سو ستاون روپے کر دی گئی، فی تولہ سونا ساڑے تین سو روپے بڑھ کر چون ہزار دو سو روپے کا ہوگیا۔
سونا

مزیدخبریں