لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے بلوچستان زلزلے کے متاثرےن کی بحالی کےلئے اےک جامع پےکےج تےار کرلےا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی مےں ہم اپنے بزرگوں ، بھائےوں ، ماﺅں اور بہنوں کو ہرگز تنہا نہےں چھوڑےں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرےن کی بنےادی ضرورےات اور مسائل کے پےش نظر اےسے موثر اقدامات کئے جائےں جو نہ صرف انکی معمول کی زندگی واپس لے آئےں بلکہ مستقبل کےلئے بہتر مواقع کا ذرےعہ بھی بنےں۔ان خےالات کا اظہار وزےراعظم نوازشرےف نے نےوےارک سے جاری اےک بےان مےں کےا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان مےں زلزلے کے متاثرےن کے دکھ کو محسوس کررہی ہے۔مےں ےہاں سے براہ راست مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے رابطے مےں ہوںاور ان سے مسلسل رپورٹس لے رہا ہوں۔ متاثرےن کی فوری مدد کے ساتھ ساتھ اےسے اقدامات کئے جائےں گے جو انکی مستقل بحالی اور حالات مےں بہتری کا سبب بنےں گے۔ وزےراعظم نے مسلح افواج کی کارکردگی کو سر اہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رواےتی مستعدی کے ساتھ سول انتظامےہ کی مدد کےلئے پوری جانفشانی کے ساتھ رےلےف کے کام مےں مصروف ہےں۔ وزےراعظم نوازشرےف نے کہا کہ مےں بےرونی دورے سے واپسی کے فوراً بعد اولےن فرصت مےں متاثرہ علاقوں مےں اپنے مصےبت زدہ بھائےوں سے ملنے جاﺅں گا۔
وزیراعظم
زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پیکیج تیار کرلیا، تنہا نہیں چھوڑینگے: وزیراعظم
زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پیکیج تیار کرلیا، تنہا نہیں چھوڑینگے: وزیراعظم
Sep 28, 2013