نوازشریف سے ملاقات‘ زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں‘ خطے میں مشکلات کا باعث پاکستان ہے : منموہن

نوازشریف سے ملاقات‘ زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں‘ خطے میں مشکلات کا باعث پاکستان ہے : منموہن

Sep 28, 2013

واشنگٹن (اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف سے ویک اینڈ پر ملاقات کے منتظر ہیں اور خواہش بھی رکھتے ہیں تاہم اس سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اے ایف پی کے مطابق منموہن سنگھ نے اوباما کو بتایا کہ بھارت کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مرکز پاکستان میں ہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور منموہن سنگھ میں ملاقات اتوار کو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ہو رہی ہے۔ منموہن سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اب بھی دہشت گردی کا مرکز ہے۔ خطے کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ پاکستان ہے۔ دریں اثناءمنموہن سنگھ نے امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوباما نے جموں میں بھارتی فورسز پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کے بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کا سول جوہری معاہدے پر باہمی تعاون ہے۔ امریکی صدر اوباما سے ملاقات میں پاکستان، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
منموہن

مزیدخبریں