آواران میں ریت کے طوفان سے امدادی سرگرمیاں معطل ہو گئیں :عبدالر¶ف

آواران میں ریت کے طوفان سے امدادی سرگرمیاں معطل ہو گئیں :عبدالر¶ف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ شہر آواران میں ریت کے آنیوالے خوفناک طوفان سے زمینی اورفضائی امدادی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ خیمے اڑنے سے بچے، عورتیں اور مرد ایک بار پھر سائبان سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالر¶ف نے گزشتہ روز آواران سے نوائے وقت سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ انہوںنے بتایاکہ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والا طوفان اس قدر شدید تھا کہ متاثرین کیلئے لگائے گئے خیمے اڑ گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس۔ امدادی رضاکاروں کو بھی ریلیف سرگرمیاں جاری رکھنے میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ دریں اثناءمشکے کے خالد آباد علاقہ سے امدادی رضاکاروں نے گذشتہ روز ایک مکان کے ملبہ سے چار بچوں کونکالا ہے جن میں سے تین زندہ ہیں اور ایک پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔زندہ نکالے جانے والے بچوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن