کچی گلیاں اور نکاسی آب

Sep 28, 2015

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ہمارے محلہ طفیل کالونی گلی نمبر 04 اور 08 حلقہ 145 پی پی کی گلیاں کچی ہیں اور پانی کی نکاسی کا بھی کو ئی انتظام نہیں جسکی وجہ سے اکثر گلیوں میں گندہ پانی کھڑا رہتا ہے جو کہ مچھروں کی پیدوار کے ساتھ ساتھ موذی بیماریوں کا بھی سبب بنتا ہے۔ جناب عالیٰ ہمارے پانی کے بل کے ساتھ سیوریج سسٹم کی بھی کٹوتی ہوتی ہے جبکہ یہاں سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے۔ جناب اعلیٰ آپ سے درخواست کا خاص مقصد یہ ہے کہ ہمارے محلہ میں کوئی بھی ایم این اے یا ایم پی اے کام کروانے کو تیار نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگ بہت سی مشکلات میں گرے ہوئے ہیں مہربانی فرما کر گلیاں پکی کرنے، سیوریج سسٹم اور پانی کی نکاسی کا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ (اہل محلہ طفیل کالونی لاہور)

مزیدخبریں