بھارتی جارحیت پر بیانات ناکافی، حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاںمحمودالر شید نے کہا ہے کہ حکومت کو بھارتی جار حیت پر صرف بیان بازی نہیں عملی اقدامات کر نا ہونگے‘ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی جس حکو مت کا وزیر خارجہ ہی نہیں اس نے خارجہ پالیسی کیا بنانی ہے‘ بلدیاتی انتخابات بروقت اور شفاف ہونے چاہیے ورنہ شدید احتجاج کر نے مجبور ہوں گے ۔پنجاب حکومت صوبے کو مہنگائی‘ بے روزگاری کے خاتمے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے صرف سیاسی مشہوری کے منصوبوں پر توجہ دے رہی کیوں حکمرانوں کو عوام سے نہیں صرف اپنی کمیشن سے سروکار ہے ۔ نوازشر یف کو چاہیے وہ اقوام متحد ہ میں آئیں بائیں شائیں کر نے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کر یں۔

ای پیپر دی نیشن