پاکستان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘ وہ درپردہ جنگ میں مصروف ہے: بھارتی وزیرداخلہ کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (اے این این)بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کیخلاف روایتی الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف درپردہ جنگ میں مصروف ہے۔ لکھنئو میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا پاکستان سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے‘ تاہم بھارتی فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کیساتھ بھارتی سرحدوں پر موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر سکیورٹی انتظام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے دوران 130عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔ یہ عسکریت پسند2014ء سے لے کر اب تک بھارت میں داخل ہوکر دہشت گردی کارروائیاں سرانجام دینا چاہتے تھے جبکہ 2013ء میں 110اور 2012ء میں 67عسکریت پسندوں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہونے کے دوران ہلاک کردیا گیا تاہم اب دراندازی کے واقعات میں بتدریج کمی ہورہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...