عید تعطیلات: بھارت میں پاکستانی سفارتکار محصور، دہلی نہ چھوڑنے کی ہدایت

Sep 28, 2015

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے عید پر بھی پاکستانی سفارتی عملے کو نئی دہلی میں محصور رکھا، چھٹیاں اجمیر شریف، جے پور، آگرہ اور شملہ میں گزارنے کی اجازت نہیں دی۔ سٹاف کی نقل و حرکت پر پابندی لگائے رکھی۔
پاکستانی ہائی کمشن کے سٹاف نے عید کی چھٹیوں کے دوران اجمیر شریف، جے پور، آگرہ اور شملہ کا سفر کرنے کے لئے درخواست دی تھی لیکن حکام نے درخواست مسترد کر دی اور ہائی کمشن سٹاف کو دہلی نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اس سے پہلے پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو بھی ہائی کمشن کے حکام سے ملنے نہیں دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں