قصور، پاکپتن، بہاولپور، پسرور، لاڑکانہ میں 2 بچوں، لڑکے معذور سمیت 2 لڑکیوں سے زیادتی، ویڈیو بھی بنالی

قصور+پاکپتن + بہاولپور+پسرور+ لاڑکانہ (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگاران) قصور ،پاکپتن ، بہاولپور ، پسرور، لاڑکانہ میں 2 بچوں ،لڑکے اور معذور سمیت 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی‘ ویڈیو بھی بنا لی۔ تفصیلات کے سردار کالونی قصور میں 9 سالہ علی حمزہ گلی میں کھیل رہا تھا محلے کے دو اوباش نوجوان اسے ورغلا کر لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکپتن میں گا¶ں 34 ایس پی کے محمد یار کا 8 سالہ بیٹا نادر علی بکریاں چرانے گیا تھا جہاں پر غلام عباس نے زیادتی کر ڈالی۔ بہاول پور میں تھانہ نوشہرہ جدید علاقہ نخلور کی نادیہ بی بی سے یعقوب اور تھانہ نوشہرہ جدیدکے رضاکاروں ایاز‘ ممتاز نے زیادتی کی اور اس کی نازیبا وڈیو بنا کر اس کو کئی ماہ تک بلیک میل کرتے رہے۔ پسرور بارڈر ایریا کے گاﺅں چاہڑ باجوہ میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر پولیو کی وجہ سے ٹانگوں سے معذور لڑکی سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم سمیع نے محنت کش صدیق کی 14سالہ معذور بیٹی (م) کو گھر میں اکیلا پا کر زبردستی بے آبرو کر ڈالا ۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ میں عید کی رات سابق صدارتی کیمپ ہاو¿س کے سابقہ انچارج کے بیٹے سے 4 ملزمان کی اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں کوگرفتار کرلیا ہے۔
زیادتی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...