جب چند گروہوں ملکوں یا دوست نما دشمنوںکے مقاصد ایک ہوں تومنزل تک پہنچنے کے لئے اپنے ہدف کی کمزور کڑی پر وار کرنے کے راستے تلاش کرتے ہیںموجودہ حالات بھارت کے طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہیںکشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب کرتے ہیں۔یوں تو ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان دشمن طاقتوں کے ہاتھوںمیں کھیلنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیںموجودہ حالات ایک ایسے کھیل کی سازش بے نقاب کرتے ہیںجو کھیل شروع ہوتے ہی بے نقاب ہو گئی اس سازش کے پس پردہ بھارت کی سوچ کچھ یوں تھی کہ پاکستان کے خلاف با آسانی استعمال ہونے والوںکو بطورپل استعمال کیا جائے ایک ایسا راستہ جس کے ذریعے مقاصد کی تکمیل حاصل ہونے کی احمقانہ امید بھارت لگائے بیٹھا تھااس سازش کے تحت ایک تیر سے کئی شکار کیے جاتے اول تو کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا مقصود تھادوسری طرف یہ امید کی جارہی تھی کہ کراچی کے عوام قتل و غارت گری کا بازارگرما دیتے ایسی صورت حال کے پیش نظر حالات کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتے یوں لوگوں کو آپس میں الجھا کر حکومت و اداروں کی توجہ اصل ایشو سے ہٹ کر امن امان جیسی صورتحال میں الجھا دیا جاتاخوش آئند امر یہ ہے کہ بھارت کی طے شدہ سازش مکمل طور پر ناکام ہو گئی بھارت کی پریشانی بھارت کے مضحکہ خیز منصوبوںساتھ مزید عیاں ہوتی جارہی ہے کشمیریوں نے بھارت کی ناک میں دم کر رکھا ہے مقبوضہ وادی میں تحریک آزادی کی شمع زوروں پر ہے آزادی کے حامی عام لوگ ،تاجر ،ڈاکٹرزاور وکلاءبھارتی مظالم کے سامنے ایک صفحے پر آگئے ہیںحالیہ تحریک نے مودی سرکار کی نیند اڑا دی ہے اس ضمن میں مقبوضہ وادی میںزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیںاور لائق تحیسن ہیںیہ طے کر چکے ہیں کہ تحریک منطقی انجام تک پہنچائے بغیر گھروں کو نہیں جائیں گے بھارت کے لئے صورتحال کچھ اس طرح بھی پریشان کن ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تاجروں نے اپنا کاروبار تحریک پر قربان کر دیا ہے۔کشمیریوں کو اپنا جان و مال قربان کرتا دیکھ کر تذبذب کا شکار ہے۔اور مظالم ڈھانے کے منصوبو ں پر عمل پیرا ہے بھارت کس طرح ظلم ستم ڈھا رہا ہے پوری عالمی برادری تصاویر دیکھ چکی ہے عالمی دباﺅ کے باوجودمہلک ہتھیاروں کا استعمال روکنے سے انکاری ہے اور اب کشمیریوں کے خلاف چھروں کا متبادل ہتھیار لانے کا اعلان کر چکا ہے۔بھارت کشمیریوں کے خلاف چھرے لائے یا ان پر چھرے برسائے آزادی کے سرکش بیل کو سینگوں سے پکڑ کر قابو کرنے میں ہمیشہ ذلت فاش شکست سے دوچار ہوتا رہے گاایک خبر کے مطابق کشمیر پر مذاکرات سے بھارت نے پھر انکار کردیا ہے چاہتا ہے کہ پہلے دہشت گردی پر بات ہو بھارت کی چاہت کی تصویر کا ایک اہی رخ ہے یعنی پاکستان میں دہشت گردی پھیلاناغیر مستحکم کرنااور اصل مسائل سے راہ فرار اختیا کر نابھارتی مظالم کا شکار کشمیری اپنی جدوجہد کے تقریبا آخری مراحل سے گزر رہے ہیںاور تحریک کی کامیابی کی دلیل بھارت کا خوف ہے15 اگست کو بھارت نے اسی خوف کی فضا میں اپنا یوم آزادی منایابلاشبہ پاکستان میں ہونے والے سانحات میں بھارت براہ راست ملوث ہے اپنے ناپاک ارادے سرانجام دینے کے لئے ناصرف برطانیہ امریکہ کی سرزمین بلکہ اپنے دہشت گردوں ایران افغانستان کے علاوہ سمندری راستے سے بھی پاکستان بھیجنے کی کوششوں میں مصروف ہے موجودہ صورتحال کا تجزیہ کیا جائے توجو حقائق سامنے آئے ہیںاول تو پاک دشمنوں کا خبیث باطن ظاہر ہو گیا ہے بھارت کی غلیظ آرزوئیںپنپنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیںبھارت کے لئے راست قدم یہی ہوگا کہ احمکانہ خواب دیکھنے کے بجائے کشمیریوں پراپنے مظالم فی الفور بند کرے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور کشمیریوں کی کامیاب جدوجہد بھارت کسی طرح بھی ہضم نہیں کر پارہا ذہنی تناﺅ کی اس کیفیت میںبھارت کے طے شدہ اسکرپٹ کاعنوان کچھ یوں تھا کہ گھر جلاﺅ گھر کے چراغ سے چونکہ گھر کے مکین دوست دشمن کی پہچان اب خوب کرنے لگے لہذابھارت کو متوقع کامیابی حاصل نہ ہوسکی موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکومت ملک کی صفوں سے بھارت نوازی کے وائرس سے متاثرہ لوگوں کو علیحدہ کرنے کے علاوہ مصلحت اور مفادات کی چادر اتار پھینکے کشمیر میں ناکامی سے دوچار بھارت اپنی محدود تخریبی صلاحیت کے ساتھ ہم پر ہر سمت سے حملے کر رہاہے لہذا ملکی سلامتی کے پیش نظر فوری اقداما ت کو یقنی بنائے۔