تائیوان: سمندری طوفان ’’میگی‘‘ ساحل سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک 200 زخمی

Sep 28, 2016

تائی پے (نوائے وقت رپورٹ) سمندری طوفان میگی تائیوان کے ساحلی شہر ہولین سے ٹکرا گیا۔ سمندری طوفان میں 5 فراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہیولین میں 198 کلو میٹر فی گھنٹہ ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ چھتوں، دیواروں، متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سکول اور دفاتر بند رہے۔ 5 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کر دئیے گئے۔ بیس لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ طوفان کے چینی شہروں فوجیان اور گوانگ ڈونگ کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں