پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں: ماہرین

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان موسمی تبدیلیوں کے تغیرات سے متاثر ہونیوالے پہلے 10ممالک میں شامل ہے ۔دنیا میں ماحولیات کو زیادہ نقصان پہنچانے والے ممالک میں بھارت،چین اور مغربی ممالک شامل ہیں ۔پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیاں بڑی تیزی سے ہو رہی ہیں۔ان خیالات کااظہار کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای ) کے زیراہتمام’’ کلائمیٹ چینج کے حوالہ سے میڈیا اینگیجمنٹ کے موضوع پر ماہرین نے کیا ۔اس موقع پرچئیرمین پراجیکٹس اینڈ پروگرامز کمیٹی (سی پی این ای)ڈاکٹر جبار خٹک،ریجنل فنانس ایکسپرٹ یو این ڈی پی اسد عباس ،کنسلٹنٹ ماحولیات ڈاکٹر انیس دانش،رفیع الحق ، جوائنٹ سیکرٹری سی پی این ای عرفان اطہر قاضی نے کیا ۔ڈاکٹر جبار خٹک نے کہاکہ سی پی این ای نے پچھلے تین چار سال سے مختلف موضوعات اور ایشوز پر صحافیوں کی تربیتی نشستوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ درختوں کا کاٹنا ایک مجرمانہ فعل ہے جس کے باعث آکسیجن کم ہورہی ہے اور کاربن گیس میںاضافہ ہورہاہے۔

ای پیپر دی نیشن