مسئلہ کشمیر پورے خطے کیلئے تشویشناک مشکل حالات میں پاکستان کیساتھ ہیں :ایرانی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقت نیوز+ صباح نیوز+ آن لائن) ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پریس کلب اسلام آباد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پورے خطے کیلئے تشویشناک ہے۔ مسلم دنیا کو دوسروں کیلئے نہیں کھیلنا چاہئے۔ ایران کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حامی نہیں۔ ایران پاکستان سے تعلقات کو زیادہ فوقیت دیتا ہے۔ مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایرانی بجلی کی درآمد سے پاکستان کو توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد مل گی۔ خطے میں ایران اور پاکستان جیسے قریبی ممالک اور کوئی نہیں ہیں۔ کوئی بھی ملک ایران کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کر سکتا۔ بھارت کشمیر کا پرامن حل نکالے۔ مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت اب بہت مضبوط ہیں، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ایران پر غلط الزام لگا تھا، ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان آئی ٹی، بجلی اور دیگر اہم منصوبوں پر کام جاری ہے، ایرانی گیس سے پاکستان کی صنعتوں کی صورتحال بہتر ہو گی، بجلی سے توانائی کے بحران میں مدد ملی گی اور ملک میں خوشحالی ہو گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی را کے ایجنٹ کل بھوش یادیو کے معاملے پر ایران پربدنمادھبہ لگایا گیا تھا، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔ ایران دہائیوں تک بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا رہا، اس کی قیمت بھی چکائی، گزشتہ ہفتے پاکستان سے ایران میں داخل ہونے والے دہشت گرد پکڑے نہ ہم نے پاکستان سے شکایت کی نہ ایرانی میڈیا نے شور مچایا، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر پاکستانی میڈیا میں منفی پراپیگنڈہ کیا گیا، پاکستان سے شکایت اس لئے نہیں کرتے کہ ہم دیرینہ دوست ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کی ایران حمایت کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل دونوں ملکوں کے لیے بہتر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک سے تبدیل نہیں کر سکتا ہے پاک ایران تعلقات تیسرا ملک خراب کر رہا ہے ہمارا دشمن سایہ میں رہتا ہے اور ہم پرہنستا ہے پاکستان اور ایران کی منزل ایک ہے ، پاک ایران گیس پائپ لائن کے مکمل ہونے سے پاکستان میں صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ دریں اثناء ایرانی بحریہ کے چار جہاز کراچی کی بندر گاہ پر پہنچ گئے نجی ٹی وی کے مطابق جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے روس کی فوج کے بعد ایرانی جہاز آئے ہیں ایران سے بحری جہاز لاوان، کنارک، خنجر اور فلکون آئے ہیں ایرانی بحری جہازوں پر سینکڑوں اہلکار بھی موجود ہیں ایرانی بحری جہاز خیر سگالی کے دورے پر آئے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کا بحری بیڑا نیک نیتی اور امن و دوستی کے پیغام کے ساتھ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق نیک نیتی اور امن و دوستی کا پیغام لے کرروانہ ہونے والا ایران کا بحری بیڑا جس میں چار جنگی بوٹس بھی ہیں، گذشتہ اپریل میں بھی ایران کے یوم مسلح افوج کی مناسبت سے پاکستان کا ایک بحری بیڑا چار دنوں تک بندرعباس پر لنگرانداز تھا اور اس نے ایرانی بحری بیڑوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...