سابق اسرائیلی وزیراعظم شمعون پیریز تیرانوے برس کی عمر میں چل بسے

Sep 28, 2016 | 13:54

ویب ڈیسک

شعمون پیریز شمعون پیریز دو بار اسرائیل کے وزیراعظم اور ایک بار صدر کے عہدے پر تعینات رہے تھے۔ ان کا شمار ان اسرائیلی سیاست دانوں کی نسل سے ہوتا تھا جو 1948 میں اسرائیل کے قیام کے وقت موجود تھے۔ 1994 میں انھیں فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے میں ان کے کردار پر انھیں اسرائیل کے مقتول وزیراعظم اسحاق رابن اور فلسطینی رہنما یاسر عرافات کے ہمراہ امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ انھوں نے ایک موقع پر کہا تھا کہ فلسطینی اسرائیل کے ’قریبی ترین ہمسائے‘ اور ان کے ’قریبی ترین دوست‘ بن سکتے ہیں۔ وہ عمر کے آخری ایام تک اپنی غیرسرکار تنظیم پیریز سینٹر فار پیس میں سرگرم رہے تھے جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین قریبی تعلقات کو پروان چڑھانا تھا۔

مزیدخبریں