سمندری طوفان میگی چین سے ٹکرا گیا

Sep 28, 2016 | 14:03

ویب ڈیسک

سمندری طوفان میگی تائیوان سے چین کی طرف آ گیا جس کے آتے ہی چین کے ساحل پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں. محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے 17 واں طوفان اس وقت چینی ساحل پر ہے  تاہم اس کی شدت کم ہو چکی ہے. ساحل پر ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث نظام مواصلات بری طرح متاثر ہے، تین لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی بند ہو گئی  جس کی بحالی کیلئے کام بھی جاری ہے . دوسری جانب ہیوان سے پچاس کلو میٹر دور ایمرجنسی کی صورت میں بارہ سو سیلٹر ہومز بھی قائم کر دیئے گئے. تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا .

مزیدخبریں