شکست خوردہ عناصرضمنی الیکشن میں شکست کے بعد انتشار کی سیاست سے توبہ کر لیں: شہباز شریف

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ، شکست خوردہ عناصر کوضمنی الیکشن میں شکست کے بعد افراتفری اور انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔لاہورسے جاری بیان میں وزیر اعلٰی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتھک کام کیا ہے۔ محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی گواہی ہمارے منصوبے اور عوام دے رہے ہیں جہاں قومی وسائل کی پائی پائی فلاح عامہ کیلئے امانت سمجھ کر خرچ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے فلاح و بہبود کے لئے محنت سے کام کیا ہے لہذا عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن